مظاہرین نے جنگ اخبار کی متعصبانہ پالیسیوں پر کڑي تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک گیر اخبار ہونے کے ناطے جنگ زرد صحافت اور جھوٹی اور من گھڑت خبریں شائع کرنے سے پرہیز کرے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس اوکے قائدین نے ذرائع ابلاغ کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ غیر ذمہ دارانہ اور فرقہ وارانہ اور متعصبانہ رویہ اختیار کرنے کی بجائے آزاد اور سچی صحافت کا مظاہرہ کریں۔یاد رہے جنگ اخبار نے کراچی کے واقعے کے حوالے سے ایک خبر میں آئی ایس او کے ایک کارکن کی گرفتاری کی خبر شائع کی تھی اور ساتھ لکھا تھا کہ مذکورہ نوجوان کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعے میں ملوث ہے آئی ایس او نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور جنگ اخبار کے ذمہ داروں سے کہا ہے کہ وہ اس من گھڑت خبر کی تردید شائع کرے۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176587
امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے سینکڑوں کارکنوں نے جنگ کراچی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے جنگ اخبار کی اس جھوٹی خبر کے خلاف شدید احتجاج کیا جس میں آئی ایس او کے ایک کارکن کے بارے میں جنگ اخبار نے فتنہ انگیز خبر شائع کی تھی۔